پیپلزپارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری اور  وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی  وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز  انور چوہان نے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق  پیپلز پارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ان کے مقابلے میں ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے۔

الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہےکہ غلط مارکنگ کے باعث 2 ووٹ مسترد ہوئے۔

خیال رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، وقار مہدی  اس سے قبل بھی ایوان بالا کے رکن رہ چکے ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا