پی ٹی آئی کی آن لائن میٹنگ کے دوران کنول شوذب کی گفتگو کی ویڈیو لیک

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آن لائن میٹنگ کے دوران کنول شوذب کی گفتگو کی ویڈیو لیک ہوگئی۔

کنول شوذب کہہ رہی ہیں بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ علیمہ خان سیاست میں آنے کا اعلان کریں یا پارٹی کو برباد نہ کریں۔

کنول شوذب نے علیمہ خان سے متعلق گفتگو پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کی آن لائن میٹنگ تھی جس کو پبلک کیا گیا، اس طرح پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک کرنے سے پارٹی کمزور ہوگی۔کنول شوذب نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک میں لایا گیا جو کہ تشویشناک ہے، جس کو بانی پی ٹی آئی نے عہدہ دیا اس کی عزت ہونی چاہیے ،ایک فرد میرے اور بیرسٹر گوہر کے خلاف مہم چلارہا ہے، یہ گفتگو بیرسٹر گوہر سے متعلق نہیں شہباز شریف کے بارے میں ہے، میری گفتگو کو مختلف معنی میں لیا جا رہا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا