ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں میں ملوث 5 ملزمان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ریاستی اداروں کے خلاف مہم جوئی پر کارروائی کرتے ہوئے نفرت انگیز مہم میں ملوث 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں، ملزمان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا، ملزمان سوشل میڈیا پر مسلسل جھوٹے اور گمراہ کن مواد کی تشہیر میں ملوث رہے، یہ مواد ریاستی اداروں، خصوصاً افواجِ پاکستان اور اعلیٰ حکام کے خلاف نفرت انگیزی کا باعث ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا یہ مواد عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا بھی باعث ہے، ملزمان نے عوام میں انتشار،بےچینی اور ریاست کے خلاف بداعتمادی پیدا کرنےکی کوشش کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related posts

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد کے مستقبل کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی اسمبلی کی سفارش

حماد اظہر حراست میں، پولیس تاحال گرفتاری ڈالنے میں ناکام، مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ شروع