بھارت سے جب مذاکرات ہوں گے تو کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی کے حوالے سے بات ہوگی: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر اور پانی سمیت 4 اہم نکات پر گفتگو ہو گی۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہار ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی، سری نگر اور دیگر مقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے۔

ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا، کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نواز شریف سے بھی مشاورت کرتا ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہوئے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر کریں گے، بھارت ابھی تک کسی تیسرے ملک میں گفتگو کے لیے راضی نہیں ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا بات چیت کے دوران پاکستان کی جانب سے چار اہم نکات شامل ہوں گے، بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی کے حوالے سے بات ہو گی، تیسرے ملک میں بات چیت کرنے کا فیصلہ اچھا ہوسکتا ہے، لیکن بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ نہیں ہے۔

Related posts

راولا کوٹ میں مسلح حملہ آور مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ہو کر سکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں

آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے ترقی، کارکردگی اور جدت کو ووٹ دیا,عظمی بخاری

پاکستان تحریک انصاف میں مجوزہ ’’عمران خان ریلیز فورس‘‘ کے قیام کا منصوبہ