ایران پر امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنےکے مترادف ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے ایران پر امریکی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

امریکا نے آج صبح ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس فردو، نطنز اور اصفحان پر حملےکیے، جس پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔

ادھر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی ایران پر امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیلی پشت پناہی کے بعد اب امریکا کھل کر سامنے آ گیا ہے، امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے فردو، نطنز اوراصفحان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا اور امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا