ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر پاکستان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی حملے اسرائیلی حملوں کا تسلسل ہیں، خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پرگہری تشویش ہے، یہ حملے بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران کے خلاف جاری جارحیت سے کشیدگی اور تشدد میں بےمثال اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات ڈالے گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہے، تنازع کو فوری ختم کیا جانا ضروری ہے، تمام فریقین بین الاقوامی قانون اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی پاسداری کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی خطے کے مسائل کا واحد حل ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق بحران کا پرامن حل ضروری ہے

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا