ایشیا کپ: متنازع گفتگو پر آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو جرمانہ کردیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متنازع گفتگو کرنے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو قصوروار قرار دے دیا اور ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق بھارتی کپتان پاکستانی شکایت پر گزشتہ روز آئی سی سی ریفری کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ آج آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈ سن نے فیصلہ سناتے ہوئے سوریا کمار پر سیاسی بیان دینے کا الزام ثابت کیا۔ فیصلے کی مکمل تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

معاملہ کیا تھا؟

14 ستمبر کو ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد سوریا کمار یادیو نے پریزنٹیشن کے دوران پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے متنازع گفتگو کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس بیان پر شدید ردعمل دیا اور آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ کر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ پی سی بی کے مؤقف کے مطابق کھیل کو سیاست سے جوڑنے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔

آئی سی سی کی کارروائی

گزشتہ روز بھی آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھیل کے عالمی پلیٹ فارم پر متنازع اور سیاسی گفتگو قابلِ برداشت نہیں۔ آج اس معاملے پر باضابطہ جرمانہ عائد کردیا گیا۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز