ایشیا کپ فائنل: مائیک ہیسن کا کھلاڑیوں کو بڑا پیغام، ’’توانائی کھیل پر مرکوز رکھیں‘‘

دبئی: ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت اتوار کے روز آمنے سامنے ہوں گے۔ بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بھارت کے خلاف صرف کھیل پر توجہ دی جائے، دباؤ والے میچز میں جذبات آنا فطری ہے لیکن توانائی کھیل پر مرکوز رکھنا ضروری ہے۔‘‘

بھارت کے خلاف حکمت عملی

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ نے تسلیم کیا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں ٹیم کی کارکردگی کمزور رہی تھی، تاہم دوسرے میچ میں کھلاڑیوں نے بہتر فائٹ کی۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے پچھلے میچ میں بھارت کو کافی دیر تک دباؤ میں رکھا، مگر میچ ختم کرنے کے لیے یہ دباؤ زیادہ دیر تک قائم رکھنا ہوگا۔ یہی ہماری اصل آزمائش ہے۔‘‘

جیت کا عزم

مائیک ہیسن نے کہا کہ قومی ٹیم مسلسل کامیابیوں کے بعد اعتماد حاصل کرچکی ہے اور اب کھلاڑی اس تاریخی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل

بھارت اب تک 8 بار ایشیا کپ ٹرافی جیت چکا ہے جبکہ پاکستان صرف 2 بار ایشین چیمپئن بنا، آخری بار 2012 میں۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت آمنے سامنے فائنل کھیلیں گے، جو اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز