پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے نام فائنل نہیں ہوئے، پی سی بی نے افواہیں مسترد کردیں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے ناموں سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نئی فرنچائزز کے شہروں کے ناموں کا ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پی ایس ایل 11 کے لیے فیصل آباد اور گلگت کے ناموں پر ممکنہ طور پر اتفاق کر لیا گیا ہے، تاہم پی سی بی نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق:
• پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کا انتخاب طے شدہ طریقہ کار کے مطابق بڈنگ کے ذریعے ہوگا۔
• 6 شہروں کے نام پہلے ہی شارٹ لسٹ کیے جا چکے ہیں، اور حتمی فیصلہ کامیاب بڈر کرے گا۔
• فرنچائز مالکان کو اختیار ہوگا کہ بولی دستاویزات میں شامل ناموں میں سے اپنی ٹیم کے لیے شہر کا انتخاب کریں۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے 6 شہروں میں فیصل آباد، گلگت، سیالکوٹ، حیدرآباد، راولپنڈی اور مظفرآباد شامل ہیں۔

پی سی بی نے دنیا بھر سے نئی ٹیموں کے حصول کے لیے پیشکشیں طلب کر رکھی ہیں جبکہ ٹیکنیکل پروپوزل جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بڈنگ کا عمل مکمل ہوگا، نئی ٹیموں سے متعلق تمام معلومات باضابطہ طور پر جاری کر دی جائیں گی۔

Related posts

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز

100 کلومیٹر سے زائد دوڑنے کے بعد بولنگ، برطانوی کرکٹر نے انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کردی