سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا کو 67 رنز سے با آسانی شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔ برائن بینٹ 49 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان سکندر رضا نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

163 رنز کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن زمبابوے کے بولرز کے سامنے مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان دسون شناکا 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 3 جبکہ رچرڈ ناگاراوا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک مختلف لیگز میں شرکت کی اجازت دے دی

(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے میزبان وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا