گوہاٹی ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے بھارت کو 408 رنز سے شکست دے کر 25 سال بعد تاریخ رقم کر دی

جنوبی افریقا نے بھارتی سرزمین پر زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو 408 رنز سے شکست دے دی، جس نے بھارتی ٹیم اور شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا۔

مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی پہلی اننگز میں ٹیم صرف 201 رنز بنا سکی اور 288 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔

جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 5 کھلاڑی کے نقصان پر 260 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ بھارت اپنی دوسری اننگز میں 140 رنز بنا سکی اور یوں 408 رنز سے شکست کھا گئی۔

یہ یادگار فتح جنوبی افریقا کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ سنہ 2000 کے بعد پہلی بار بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتی گئی ہے، یعنی 25 سال بعد یہ تاریخی جیت سامنے آئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھی جنوبی افریقا نے کھیل کے تیسرے دن بھارت کو صرف 30 رنز سے شکست دی تھی.

Related posts

فیفا ورلڈ کپ فائنل: گولڈن بوٹ کی دلچسپ جنگ، کیا لیونل میسی ایمباپے کو پیچھے چھوڑ سکیں گے؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل: گولڈن بوٹ کی دلچسپ جنگ، کیا لیونل میسی ایمباپے کو پیچھے چھوڑ سکیں گے؟

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ نظام ازسرِنو ترتیب، کارکردگی کو مرکزی حیثیت دے دی گئی