پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا گیا، میچز کی تاریخیں بھی سامنے آگئیں

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا۔

محسن نقوی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز 17 سے 25 مئی تک ہوں گے، پی ایس ایل پھر وہاں سے شروع ہو رہی جہاں سے رکی تھی۔

فوٹو: اسکرین گریب

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم ایک بار پھر کرکٹ کے اسپرٹ کا جشن منانے جا رہے پیں،  تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کے بقیہ میچز کے لیے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی پلیئرز واپس لانے کے لیے کوشاں ہے۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز