لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے بارش کا تاریخی سپیل، اوسطاً 136 ملی میٹر، نیا ریکارڈ بن گیا
واسا اور دیگرمتعلقہ ادارے پوری طرح متحرک اور سرگرم عمل وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔علامہ اقبال ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن سے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ہے
صبح 5بجے سے جاری موسلادھار بارش سے زیر آب آنے والے علاقوں سے پانی کا نکاس جاری ہے۔واسا کی ٹیمیں اور افسران فیلڈ میں موجود، بجلی کی بار بار بندش سے نکاسی آب میں آنے والی رکاوٹ دور کرنے کے لئے کوشاں ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کے لئے وارڈن اور افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے بارش کے باوجود کسی بھی روڈ پر ٹریفک بحال رکھنے کے لئے اقدامات کا حکم دیا ہےنشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 178 ملی میٹر بارش اقبال ٹاؤن ڈویژن اور پانی والا تالاب کے علاقوں میں 175 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی انتظامیہ،پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ ادارے مسلسل سرگرم عمل ہیں۔