مویشیوں سے آمدنی پر ٹیکس ختم کرنے کا معاملہ،پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ریونیو نے پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2025 متفقہ طور پر منظور کر لیا،
قائمہ کمیٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں ہوا،قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین محمد اوون جہانگیر کی زیر صدارت منعقد ہوا،لائو سٹاک سے ہونے والی آمدنی کو ٹیکس کے دائرے سے مکمل خارج کرنے کی تجویز کمیٹی سے منظور، پنجاب ذرعی آمدنی ٹیکس (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی میں بروز جمعہ پیش ہوا تھا،ترمیمی بل کے تحت ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 1997 میں ترامیم کے جائیں گی،ایکٹ میں سیکشن 2 کے سب سیکشن 1 کی شق D اور E مکمل ختم کرنے کی تجویز کمیٹی سے منظور کرلی گئی شق D اور E مویشیوں سے ہونے والی آمدنی سے متعلق ہے، کمیٹی رپورٹ کے بعد بل کو ایوان سے بزریعہ رائے شماری منظور کروایا جائے گا،ترامیم کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔