پنجاب اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈیولپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے
اجلاس میں اراکین کے اہم عوامی مسائل پر نوٹسز پیش کیے جائیں گے.
پنجاب اسمبلی کل کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر احمد خان سمیت پانچ اران اسمبلی کی تحریک تحریک التواء کار اجلاس میں پیش کیجائیں گی
حکومت پنجاب اسمبلی کل کے اجلاس میں پانچ بلز منظوری کیلئے جبکہ ایک پیش کرے گی
پنجاب لیبر کوڈ 2025 بل اجلاس میں پیش ہوگا
اجلاس میں بوائلرز اور پریشر ویسلز ترمیمی بل 2025 منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا
سپیشلائزڈ میڈیکل انسٹیٹیوشنز بل 2025 پنجاب اسمبلی میں منظور کیا جائے گا
عوامی آگاہی و معلومات کی ترسیل بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظوری لی جائے گی
روڈ سیفٹی اتھارٹی ترمیمی بل 2025 بھی پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا
پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر سروسز بل 2025 ایوان سے منظوری لی جائے گی
پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے


