وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا انقلابی اقدام
ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کر کے مریض کو درکار خون کی فوری فراہمی کا بے مثال پراجیکٹ
ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال 4 کا بٹن دبانے پر کال ورچوئل بلڈ بینک سے کنکٹ ہوجائے گی
ورچوئل بلڈ بینک پر ڈیوٹی سیف سٹی آفیسر مریض کی لوکیشن اور بلڈ گروپ کے بارے میں انفارمیشن حاصل کرتا ہے
مریض کے متعلقہ علاقے میں رجسٹرڈ ڈونرز کا کانفرنس کال کے ذریعے مریض کے اہل خانہ سے فوری رابطہ کرا دیا جاتاہے
بلڈ ڈونیشن ماڈ ل میں متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکار بھی ڈونیشن کے کار خیر میں شامل
پنجاب سیف سٹی کے ورچوئل بلڈ بینک میں بلڈڈونرز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی نہایت آسان
بلڈ ڈونر ہیلپ لائن 15، سیف سٹی آفیشل ویب سائٹ یا سرکاری ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹر پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں
ورچوئل بلڈ بینک پر روزانہ بلڈ کے حصول کے لئے 2500 لوگ رابطہ کرتے ہیں
روزانہ 250 مریضوں کی بلڈ کی اشد ضرورت کو فوری طورپر پورا کرنے کا انتظام
ورچوئل بلڈ بینک میں رجسٹرڈ بلڈ ڈونرز کی تعداد 25ہزار سے زائد ہے
ورچوئل بلڈ بینک کے ڈونر ز میں 10ہزار پولیس اہلکار15ہزار عام شہری ہیں
پنجاب بھر میں 24/7سروس، 14ہزار سے زائد مریض مستفید
وزیراعلی مریم نوازشریف کی شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں شامل ہونے کی اپیل
ضرورت کے وقت خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے-مریم نوازشریف
خون کا ہر قطرہ کسی ضرورت مند کے لئے زندگی کی نوید بن سکتا ہے-مریم نوازشریف
پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل ہوچکاہے،سروسز کے معیار کو بلندیوں تک لے کر جائیں گے-مریم نوازشریف