لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر ترین رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کو دل کے علاج کے بعد اچانک اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جس پر سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔
قریشی صاحب دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرِ علاج تھے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے طبیعت بہتر قرار دیے جانے کے بعد آج انہیں سخت سیکیورٹی میں اسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جیل منتقلی کا فیصلہ خفیہ رکھا گیا تھا اور عمل درآمد اچانک کیا گیا تاکہ غیر ضروری میڈیا کوریج یا سیاسی دباؤ سے بچا جا سکے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ قریشی کی صحت کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی میڈیکل ٹیم کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی، جو کبھی ملک کے وزیرِ خارجہ کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں، اس وقت مختلف مقدمات کے تحت زیرِ حراست ہیں۔
پی ٹی آئی کے بڑے رہنما کو اچانک دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا!
15.4K