5.4K
کراچی: محکمہ صحت سندھ نے عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندے کو خط لکھ دیا۔
محکمہ صحت کے خط میں سندھ میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے عالمی ادارہ صحت سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں بڑھنےکا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت کیس مینجمنٹ، تشخیصی سہولیات اور انڈور اسپرے میں تعاون کرے۔
خط میں مزید کہا گیا ہےکہ طبی عملے کی تربیت کے لیے بھی ڈبلیوایچ او سے تکنیکی معاونت کی درخواست ہے، عالمی ادارہ صحت کے مسلسل تعاون پر شکرگزار ہیں، ڈبلیو ایچ اوکی مزید معاونت سے مریضوں کو فائدہ پہنچے گا اور صورتحال بہتر ہوگی۔