پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جاری دستاویزات

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جاری دستاویزات میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق عوام سے پیٹرول پر مجموعی طور پر 118 روپے 76 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 110 روپے 65 پیسے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں

دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی لاگت 178 روپے 77 پیسے ہے، تاہم حکومت نے اس کی فروختی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر رکھی ہے۔ اس طرح بنیادی لاگت کے علاوہ فی لیٹر 118 روپے 76 پیسے مختلف مدات کی صورت میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے 36 پیسے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 19 روپے 33 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 6 روپے 86 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہیں۔

اسی طرح ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 198 روپے 85 پیسے ہے، جبکہ اس کی سرکاری فروختی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 110 روپے 65 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

دستاویزات میں سامنے آنے والی ان تفصیلات کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شامل حکومتی محصولات اور مختلف مارجنز کا مکمل بریک ڈاؤن واضح ہوگیا ہے، جس کے مطابق صارفین بنیادی لاگت کے علاوہ فی لیٹر بڑی رقم مختلف ٹیکسوں، لیویز اور مارجنز کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

دو غیر ملکی خواتین سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس، دوسری متاثرہ خاتون کا بیان سامنے آگیا

لاہور کے تمام نجی اسکولوں کے لیے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، ضلعی تعلیمی اتھارٹی کا حکم