سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں  پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی پر سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کے بےبنیاد بھارتی الزامات یکسر مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں، پاکستان کی کامیابیاں خطرے میں ڈالنے اور اقتصادی ترقی کی راہ سےہٹانے کی بھارتی کوششیں ناقابل فہم ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ 

اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

Related posts

بحیرہ احمر میں حوثیوں کا تجارتی جہاز پر حملہ، 3 پاکستانی جاں بحق، ایک زخمی

قائم علی شاہ کی بیٹی کی ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل 3 سالہ تقرری، پی ایم اینڈ ڈی سی پالیسی پر سوالات

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت