35.3K
آج پورا دن ننکانہ صاحب گزارا۔ شہر اور دیہات کا دورہ کیا،
طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور عوام سے ملاقات کی۔فصلوں اور مویشیوں کے نقصان کا ازالہ کرنے اور بارش سے گرنے والے کچے گھروں کے مکینوں کی مالی معاونت کرنے کے احکامات جاری کیے۔متعدد جگہوں پر کسان بھائیوں کو فری ٹریکٹر سکیم اور گرین ٹریکٹر سبسڈی سکیم کے تہت ملنے والے ٹریکٹروں کو استعمال کرتے دیکھا۔ایک گلی میں موبائیل کلنک، کلنک آن ویلز کو گھروں کی دہلیز پر علاج کرتے دیکھا تو گاڑی روک لی۔ڈاکٹر، فارماسسٹ اور پورا عملہ موجود تھا اور تندہی سے خدمت میں مصروف تھا۔فری ادویات وافر مقدار میں موجود تھیں اور مریضوں کو مہیا کی جا رہی تھیں۔دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔