36.3K
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے چھبیس معطل اراکین کی بحالی کے بعد اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے ن لیگی ایم پی اے حسان ریاض کو تھپڑ مار دیا
اجلاس کے دوران اپوزیشن احتجاج کرتی ہوئی ایوان میں پہنچی تو اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مار دیا ، قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اجلاس ملتوی کرکے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو اپنے چیمبر میں بلالیا، اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو قائم مقام اسپیکر نے خالد نثار ڈوگر کو پندرہ نشستوں کے لئے معطل کردیا، اپوزیشن کے رکن شیخ امتیاز نے بھی احتجاج کیا تو ان کو بھی پندرہ نشستوں کے لئے معطل کردیا گیا۔