0
کراچی: محکمہ موسمیات پاکستان نے رواں برس ملک میں ’’انتہائی سرد‘‘ موسم سرما کی گردش کرنے والی پیش گوئیوں کو مسترد کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران ملک بھر میں بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے کم ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، بعض علاقوں میں مغربی ہواؤں کے گزرنے سے سردی کی وقتی لہریں ضرور آسکتی ہیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر معمولی سخت یا ریکارڈ توڑ سردی کی کوئی سائنسی شہادت موجود نہیں، اس لیے ’’انتہائی سرد‘‘ موسم سرما کے دعوے سائنسی بنیادوں سے خالی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم سے متعلق غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے کے بجائے صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی پیش گوئیوں پر انحصار کریں۔