لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کا بتنا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 افراد نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم گرفتار کر لیا۔
ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔