موسم خرابی کے باعث اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔
چوائس نیوز کے مطابق موسم خرابی کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ پر 21 پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہے جب کہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد میں اتارا گیا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق ریاض، ابوظبی، مسقط، باکو اور دوحہ کی پروازوں کو بھی اسلام آباد لینڈنگ میں دشواری ہے جس کے باعث غیر ملکی پروازوں کی اسلام آباد سے روانگی میں ایک سے 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
حکام کا مطابق کراچی سے لاہور کی پرواز 4 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے دن ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی جب کہ کراچی سے نجی ائیرلائن کی اسلام آباد کی پرواز میں بھی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
اس کے علاوہ کوالالمپور سے لاہور کے لیے غیرملکی ائیرلائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ لاہور ائیرپورٹ پر 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں ایک سے ساڑھے 9 گھنٹے تاخیر ہے۔