26.2K
لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو رائےونڈ ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آیا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کےانجن سمیت2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔حادثے کے بعد اس ٹریک پر ٹرین کی آمدو رفت کو روک دیا گیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں ۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔