حافظ انجئینر نعیم الرحمان کا محمود خان اچکزئی،اور سردار اختر مینگل سے ٹیلفونک رابطہ کیا بم دھماکہ کی مذمت اور اظہار تعزیت کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے محمود خان اچکزئی اور سردار اختر مینگل کی خیریت دریافت کی۔امیر جماعت اسلامی نے دہشت گردی واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان اور بنوں میں دہشت گردی کے واقعات پر افسوس اور گہری تشویش کا اظہار کیا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امن کا قیام حکومت کی اولین ذمہ داری، عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔اللہ کا شکر ہے کہ دہشت گردی واقعہ میں دونوں قائدین محفوظ رہے۔عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے جس میں وہ بظاہر ناکام نظر آرہی ہے۔بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔