وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام میں افعان سفارتخانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں تعینات افعان سفیر سردار آحمد شکیب سے ملاقات
کی۔
وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف اور ایم این اے فیصل امین گنڈاپور بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلی نے افغان سفیر سے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی معفرت کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا، صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام اپنے افغان بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں۔افغان سفیر نے زلزلہ متاثرین کے لئے دل کھول امداد دینے پر صوبائی حکومت اور وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس خیر سگالی کے لئے امارات اسلامیہ افغانستان کی حکومت افغان عوام اور صوبائی حکومت کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور وطن واپس جانے والے افعان باشندوں کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں خطے میں پائیدار امن پر بھی بات چیت کی گئی۔