لاہور: پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن منتقلی میں تاخیر کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس ضمن میں پنجاب موٹر وہیکل قانون 1969 کے رول 47 میں ترمیم کی گئی ہے۔
نئے ضوابط کے مطابق:
• 31 سے 60 دن تک رجسٹریشن منتقلی میں تاخیر پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
• 61 سے 90 روز تک تاخیر پر جرمانہ بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
• 91 سے 120 دن کی تاخیر کی صورت میں جرمانہ 30 ہزار روپے ہوگا۔
محکمہ ایکسائز نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام گاڑیوں کی بروقت منتقلی کو یقینی بنانے اور غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔
موٹر سائیکل مالکان کے لیے بھی نیا جرمانہ مقرر
• موٹر سائیکل کی رجسٹریشن منتقلی میں تاخیر پر جرمانہ پہلے 1 ہزار روپے تھا، اب اسے بڑھا کر 4 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق نئے ضوابط پر فوری عملدرآمد ہوگا اور شہریوں کو گاڑیوں کی خرید و فروخت کے بعد بروقت رجسٹریشن منتقلی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔