سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں تیسری سندر ایکسپو 2025 کے اختتامی سیشن کا انعقاد-صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی بطور مہمان خصوصی شرکت
سندر انڈسٹریل ایکسپو میں 350ملکی اور غیر ملکی نمائش کنندگان کی شرکت
سندر انڈسٹریل ایکسپو کا انعقاد خوش آئند اقدام ،بزنس روابط بڑھیں گے ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین
ایسی نمائشیں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہیں
کامیاب انڈسٹریل ایکسپو کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں
پنجاب میں نئی سرمایہ کاری لانا اور صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنا میرا عزم ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور میرے دورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے
ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار تی سرمایہ کاری کیلئے پنجاب کو ترجیح دے رہے ہیں
جتنی زیادہ صنعتتیں لگیں گی،روزگار کے اتنے زیادہ نئے مواقع پیدا ہوں گے
ہم نے انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری پراپرٹی کا کاروبار بند کروادیا
اب انڈسٹریل اسٹیٹس میں حاصل کئے گئے پلاٹوں پر صنعتی یونٹس ہی لگ رہے ہیں
ملتان ،سیالکوٹ ،گجرات اور راولپنڈی میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹس بنیں گی
قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں بننے والا گارمنٹ سٹی سولر انرجی پر ہوگا
انڈسٹریل اسٹیٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے کام کا آغاز کردیا
مہنگی بجلی سے نجات کا واحد حل سولر انرجی کا فروغ ہے
کوشش ہے کہ پنجاب میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ جلد شروع ہو
ایم او یو پر یقین نہیں رکھتا، اس سے آگے کی سوچتے ہیں
چین کی وی وو موبائل کمپنی نے انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر شروع کردی
گارمنٹ سٹی میں چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری منتقل ہوگی
وزراء ،سیاستدان،پارلمنٹیرین،صنعتکار سب مل کر آگے بڑھیں اور اپنے گھر کو درست کرلیں تو غیر ملکی مالیاتی اداروں سے قرض لینے کی ضرورت نہ رہے ،چوہدری شافع حسین
سندر انڈسٹریل اسٹیٹ دنیا کی بہترین انڈسٹریل اسٹیٹ اور پیڈمک بہترین کمپنی بن چکی ،چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال
اس سال ایکسپو میں 350 نمائش کنندگان نے شرکت کی ،آئندہ سال 700 کی شرکت یقینی بنائیں گے ،چئیرمین پیڈمک
صوبائی وزیر نے سندر انڈسٹریل ایکسپو میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا
صوبائی وزیر نے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے پر جانے والے 4 خوش نصیبوں کا اعلان کیا
صوبائی وزیر نے مزید عمرے کے 2 پیکجز کا بھی اعلان کیا
تقریب میں بزنس کیمونٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی-