اسلام آباد: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی بطور وزیر شاندار کارکردگی کے چرچے اسلام آباد تک پہنچ گئے ہیں۔ تجزیہ کاروں اور سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری نہ صرف اپنی پالیسی کو مؤثر انداز میں بیان کر رہی ہیں بلکہ مخالفین کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کا بھی بھرپور جواب دے رہی ہیں۔
سیاسی ماہرین کے مطابق عظمیٰ بخاری کی گفتگو میں اعتماد اور واضح مؤقف نظر آتا ہے، جو حکومتی بیانیے کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات اور کیچڑ اچھالنے کی سیاست کے باوجود، وہ ہر محاذ پر مدلل اور ٹھوس دلائل کے ساتھ جواب دے رہی ہیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی میڈیا مینجمنٹ اور عوامی رابطہ مہم سے حکومت کے مؤقف کو زیادہ مؤثر طریقے سے عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق، ان کی حکمت عملی اور بیانیہ پیش کرنے کا انداز انہیں ایک کامیاب وزیر اطلاعات ثابت کر رہا ہے۔