معاشرے کے ضعیف اورنظراندازطبقے کا احساس وزیراعلیٰ مریم نواز کا ویژن ٹرانس جینڈرز بھیک نہیں،باعزت روزگارکمائیں گے۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرکمیونٹی کے لئے باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے راستے کھل گئےپہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کے لئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع 1600ٹرانس جینڈرکیلئے پہلے مرحلے میں خصوصی طورپر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈپروگرام کے تحت مختلف فنون سکھائے جائیں گے ٹرانس جینڈرز کو آئی ٹی، فری لانسنگ کی ٹریننگ کے ذریعے معاشی طور پر خود مختار بنایا جائے گا پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کے لئے ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ سکل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گاباعزت روزگار کمانے کیلئے ٹرانس جینڈرز کو ٹیلرنگ اور فیشن ڈیزائنگ بھی سکھائی جائے گی ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو الیکٹریکل ورک،سولر ٹیکنالوجی، بیوٹی سروسز اور کُلنری آرٹس کی ٹریننگ دی جائے گی-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر کے ساتھ بے رحمانہ رویہ افسوسناک ہے۔ٹرانس جینڈرز سماجی بائیکاٹ اورمناسب روزگار نہ ملنے کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔