وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چینی سفیر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پیشکش کی توثیق پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
چین کے سفیر نے پاکستان کے نکتہ نظر اور حقائق سامنے رکھنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے اقدامات ہماری توجہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف کوششوں سے ہٹاسکتے ہیں۔ یہ گروپ افغانستان کے اندر سے کام کر رہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ بھارت کا پانی کو جارحیت کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت کسی فریق کو یکطرفہ معاہدے سے انحراف کا حق نہیں، جموں و کشمیرتنازعہ کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔