ڈی سی لاہور کی قیادت میں شہر بھر سے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں
2100 سے زائد عارضی و مستقل تجاوزات ختم، 168 املاک سیل
لاہور کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے 31 ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط
سیکڑوں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ، شہریوں کو کشادہ سڑکوں تک رسائی حاصل ہوگی
لاہور کے 12 سے زائد علاقوں سے تجاوزات کا صفایا
سید موسیٰ رضا کی نگرانی میں انسداد تجاوزات مہم کامیابی سے جاری
چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کتھیا کی سربراہی میں آپریشن
شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو اور ایمپریس روڈ سے تجاوزات ختم
راوی روڈ، ملتان روڈ اور گجو متہ سے تجاوزات کا خاتمہ
ٹھوکر نیاز بیگ، رائیونڈ روڈ سے غیر قانونی قبضے ہٹائے گئے
غالب مارکیٹ، فیصل ٹاؤن اور اسلام پورہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
18 مستقل اور 2100 عارضی تجاوزات ختم کیے گئے
6000 سے زائد بینرز، پوسٹرز اور اشتہارات ہٹائے گئے
سنگین خلاف ورزیوں پر 4 ایف آئی آرز درج
متعدد وارننگز اور نوٹسز جاری کیے گئے
تجاوزات کے خلاف آپریشن سے شہر کی خوبصورتی بحال ہوگی، شاہد عباس کاٹھیا
میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور تجاوزات سے پاک شہر بنانے میں مصروف
ڈی سی لاہور براہ راست انسداد تجاوزات مہم کی نگرانی کر رہے ہیں
تجاوزات کے خاتمے سے شہر میں خوبصورتی بڑھے گی، ڈپٹی کمشنر لاہور
وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کو تجاوزات سے پاک کرنے میں خصوصی دلچسپی، سید موسیٰ رضا
لاہور شہری کشادہ سڑکوں اور گلیوں تک رسائی کی جانب گامزن