76
پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر میں طوفان کے باعث نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی و طوفان کے باعث13 شہری جانبحق اور 92 زخمی ہوئے ۔لاہور میں آندھی و طوفان کے باعث 3 شہری جانبحق ہوئے جبکہ راولپنڈی 1 جہلم 3 شیخوپورہ 1 ننکانہ صاحب 1 سیالکوٹ 1 اور میانوالی میں 1 شہری جانبحق ہوا۔اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا لاہور میں بھی درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصانات کے واقعات رپورٹ ہوئے ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبہ بھر کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
کی ہے۔