وزیراعلی مریم نواز کا سچا خواب ستھرا پنجاب عید الاضحی کے موقع پرمختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ، عوام نہال، وزیراعلی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز عید اورعید کے دوسرے روز بھی صفائی انتظامات کی ذاتی طورپر بھرپور مانیٹرنگ میں مصروف ہیں مریم نواز نے صوبہ بھر سے صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مثبت ردعمل ملنے پر اظہار اطمینان، متعلقہ اداروں کو شاباش دی ہر ڈویژن میں کمشنر، ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر او ر ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر صفائی انتظامات کے لئے خود فیلڈ میں نکل آئےکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی گھر گھر جا کر چیکنگ، عوام سے فیڈ بیک لیا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عیدسے ایک روز پہلے94فیصد ویسٹ کولیکشن اور عید کے روز ایک لاکھ 11ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کی 85فیصد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا
عید کے موقع پرایک لاکھ 40ہزار ورکر ز ویسٹ کولیکشن کے لئے فیلڈ میں سرگرم عمل رہے عید آپریشن میں 38ہزار گاڑیوں اورویسٹ کولیکشن کے لئے 3لاکھ 80ہزارسے زائد آلات کا استعمال کیا گیاویسٹ کولیکشن کے لئے پہلی مرتبہ ایک کروڑ 20لاکھ ڈسپوزیبل بیگ کی تقسیم کی گئی عید کے موقع پر آلائشوں کی بروقت تلفی یقینی بنانے کے لئے یونین کونسلز کی سطح پر3970کیمپس قائم کیئے گئے جانوروں کی آلائشوں سے پھیلنے کا تعفن دور کرنے لئے 30ہزار لیٹر سے زائد عرق گلاف، ایک لاکھ43ہزار لیٹر فینائل کا استعمال کیا گیاصفائی کیلئے 29 لاکھ 87 ہزار کلو گرام چونا استعمال کیاگیا لاہور، بہاولپور اور سرگودھا ٹارگٹ سے 100فیصد زائد ویسٹ کولیکشن کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ ڈیرہ غازی خان ، فیصل آباد ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،ملتان، ساہیوال 80فیصد تک ویسٹ کولیکشن رہا۔