بیروت: لبنان میں ایک شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر لوگوں نے موبائل کیمرے میں ریکارڈ کیے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اسرائیلی بارڈر کے قریب واقع لبنانی شہر میں ایک شادی کی تقریب کے دوران اسرائیل کی جانب جاتے ایرانی میزائلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں شریک افراد ایرانی میزائل دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور ساتھ خوشی میں رقص بھی کررہے ہیں۔
Lebanese family celebrating a wedding as Iranian missiles pass overhead to Israel last Night pic.twitter.com/Jhj5HdC50k
واضح رہے کہ ایران اسرائیلی حملوں کے جواب میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران سیکڑوں میزائل ایران کی جانب فائر کرچکا ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ صرف گزشتہ رات اور آج صبح ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 100 کے قریب زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔