لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت عدالت نے وزیراعظم کی لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر رشوت آفر نہیں کی بانی پی ٹی آئی نے جھوٹا الزام عائد کیا جس سے میری شہرت متاثر ہوئی عدالت دس ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے شہباز شریف کی لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سمیت ثانوی شہادت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ لیگل نوٹس شہباز شریف کے دستخط کے ساتھ نہیں بھیجا گیا اس اسٹیج پر مزید ثانوی شہادت نہیں دی جاسکتی جبکہ وزیر اعظم کے وکیل نے کہا کہ دعوی قانون کے مطابق دائر ہوا اور لیگل نوٹس بھی شہباز شریف نے ارسال کیا عدالت مزید ثانوی شہادت جمع کروانے کا حکم دے عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا عدالت دس جولائی کو شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی