پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات کا معاملہ،اسمبلی سیکرٹریٹ نے سینٹ ضمنی انتخاب کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا،
اسمبلی سیکرٹریٹ کو ضابطہ اخلاق الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوایا گیا تھا،متن کے مطابق سیاسی جماعتوں، امیدواروں، الیکشن ایجنٹس اور ووٹرز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون یا الیکٹرانک ڈیوائس لے جانا سختی سے منع ہے بیلٹ پیپر کی تصاویر لینا بھی ممنوع قرار امیدوار یا ان کے حامی کسی سرکاری ملازم یا عہدیدار سے مدد نہیں مانگ سکتے کوئی سرکاری ملازم یا عہدیدار کسی امیدوار کی حمایت یا مخالفت نہیں کر سکتا صدر مملکت اور صوبائی گورنرز سینیٹ انتخابات کی مہم میں کسی بھی طرح حصہ نہیں لیں گے اور نا ہی سرکاری املاک کا استعمال کریں گے اسلام کی عظمت، پاکستان کے نظریے، پارلیمنٹ،عدلیہ ، افواج کی سالمیت و آزادی کے خلاف کوئی رائے یا عمل نہیں کرے گا ان اداروں کی توہین یا مذاق اڑانا بھی ممنوع ہے خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 10 کے تحت توہین عدالت کا نوٹس لیا جا سکتا ہے۔