پی ڈی ایم اے پنجاب کی دریائے چناب اور جہلم اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب اور جہلم میں نچلے سے درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔28 سے 31 جولائی کے دوران دریائے چناب اور جہلم میں پانی کے غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے پی ڈی ایم اے پنجاب کا کمشنر راولپنڈی، گجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو الرٹ کردیا ہےگجرات، جہلم، منڈی بہاوالدین، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، خانیوال، ملتان، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، گجرانوالہ، حافظ آباد اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کردیا ہےریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام کو ممکنہ صورتحال بارے الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔