پنجاب میں ویسٹ ٹریٹمنٹ کے لئے جدید جاپانی ٹیکنالوجی استعمال میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
جاپان کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پنجاب میں سیوریج اور ویسٹ مینجمنٹ کے لئے استعمال میں لائے جائیں گے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جاپان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا وزیراعلیٰ مریم نواز نے اساہی کو، یوکوہاماسٹی، کانا گاوا، وا شیماکو، ہوڈوگاوا کو کے ویسٹ ٹریٹمنٹ سسٹمز کا معائنہ کیاوزیراعلی پنجاب کو جاپان کے شہروں کے کوڑے کرکٹ، گندے پانی اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی یوکو ہاما آبادی کے لحاظ سے جاپان کا دوسر اسب سے بڑا شہر ہے یوکو ہاما سالڈ ویسٹ اینڈ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلان روزانہ 1.5 ملین میٹر ویسٹ واٹر کی صفائی کرتا ہے یوکو ہاما ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کچرے سے توانائی بنانے والے کئی پلانٹ بھی چلارہا ہے اس توانائی کو مقامی آبادی کے لئے ہیٹنگ سسٹم کے لئے استعمال کیاجاتا ہےیوکو ہاما ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کچرے کو جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں سے ٹھکانے لگانے کا مثالی ادارہ ہے جدید پلانٹ اور خودکار نظام کے ذریعے کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے والے اجزا کو الگ کیاجاتا ہے صنعتی شہر ہونے کے باوجود یوکو ہاما اعلی ترین ماحولیاتی معیارات میں سرفہرست ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یوکوہاما کی ماحولیاتی اور شہری ترقی کے ماڈل کو پنجاب میں لاگو کریں گے۔