283.7K
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔
چوائس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقررکرنےکی ہدایت کردی ہے۔
اس موقع پر عدالت میں عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اگر آئندہ ہفتے کیس مقرر نہیں ہوتا تو پھر یہ تمام مشق لاحاصل ہے۔
واضح رہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیس کے جلد سماعت کی استدعا کر رکھی تھی۔