انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کی واٹر سکواڈز کا پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن پنجاب بھر کے 3525 کار واش سٹیشنوں کو ‘واٹر ری سائیکلنگ سسٹم’ نصب کرنے کی مہلت کے خاتمے پر گرینڈ آپریشن کا آغاز، 2557 سٹیشنوں کو نوٹس جاری کردیئے
322 کار واش سٹیشن بند، 159 سیل کر دئیے گئے، 6 لاکھ سے زائد جرمانے عائدکیئے گئےپنجاب حکومت کی کارروائی پر 646 کار واش سٹیشنوں میں ‘واٹر ری سائیکلنگ سسٹم’ نصب کر دئیے گئے کار واش سٹیشنوں کو 28 فروری 2025 تک ‘واٹر ری سائیکلنگ سسٹم’ نصب کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی اس اقدام کا مقصد گاڑیاں دھونے میں پانی کے بے تحاشہ ضیاع کو روکنا اور پانی کی بچت کرنا ہے خلاف ورزی کرنے والے پٹرول سٹیشن کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا گیا تھا محکمہ تحفظ ماحول (ای پی اے) کے ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے 12 فروری 2025 کو حکم نامہ جاری کیا تھاگھروں پر گاڑیاں دھونے پر پابندی پہلے ہی عائد کی جا چکی ہے، خلاف ورزی پر جرمانوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 کے دوران پنجاب میں 42 فی صد کم بارش ہوئی تھی لاہور ہائیکورٹ بھی پانی کی بچت اور باکفایت استعمال پر متعدد احکامات جاری کر چکا ہے-