وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ملاقات کی
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تعلیمی ماڈل پر ریلوے سکولوں میں اصلاحات کریں گے،تعلیمی معیار میں بہتری کیلیے ریلوے سکول آؤٹ سورس کیے جائیں گے صوبائی وزیر نے چھانگا مانگا ٹورسٹ ٹرین کو بحال کرنے کی تجاویز پیش کیں ٹیکسلا، چھانگا مانگا سمیت چار مقامات پر ٹورسٹ ٹرینیں چلانے کی تجاویز پر گفتگو کی گئی وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری پر ٹورسٹ ٹرینیں حکومت پنجاب کے تعاون سے چلائی جائیں گی۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ اداروں میں بہتری لانے کیلیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا،صوبائی وزیر نے وزیر ریلوے سے قصور میں ریلوے زمینوں پر تجاوزات کے خلاف ایکشن لینے کی درخواست کی وزیر ریلوے کی قصور، کوٹ رادھا کشن، کنگن پور، کھڈیاں میں فوری اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کرنے کی ہدایت کی۔