وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے بھر میں ڈرینزکی بحالی، مینجمنٹ و اصلاحات کا جامع فیصلہ محکمہ تحفظ ماحول اورضلعی انتظامیہ کو پنجاب ڈرین ایکٹ اورلوکل گورنمنٹ ایکٹ پر قانونی عملدرامد کی سخت ہدایت کردی۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت پہلے اجلاس میں اہم فیصلے،ہڈیارہ ڈرین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی پنجاب کے ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی ماحولیاتی تحفظ کے تحت "پولیوٹرز پے” اصول کے تحت آلودگی پھیلانے والے اداروں سے نقصانات کا ازالہ وصول کیا جائے گا۔ہڈیارہ ڈرین سمیت پنجاب کے تمام ڈرینز میں صنعتی و میونسپل فضلہ ڈالنے پربھی مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیاوزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈرینز بحالی و مینجمنٹ کمیٹی نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیامحکمہ ماحولیات کو ہڈیارہ کے اطراف سخت کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا گیا،واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے والی اور کیمیاٸی فضلات ہڈیارہ ڈرین میں ڈالنے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاٶن کیاجاٸیگا جبکہ محکمہ صحت سے ہڈیارہ کے اردگرد صحت عامہ پر رپورٹ اور پلان طلب کرلیا گیاواسا، صنعت و آبپاشی سمیت تمام اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی صوبے بھر کے ڈرینیج نظام کا مکمل سروے، خامیوں کی نشاندہی اور حل پیش کیا جائے گا۔