صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ سمڑیال کا ضمنی الیکشن مسلم لیگ(ن) بڑے مارجن سے جیتے گی،انشاءاللہ عام انتخابات کے بعد شیخوپورہ سمیت تمام ضمنی الیکشن بھی مسلم لیگ(ن) ہی بڑی لیڈ سے جیتی تھی۔
اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کررہے ہیں جو جماعت پنجاب میں 400 ووٹ لیتی وہ بھی دھاندلی کی شکایات کرتی ہے،اللہ کی شان ہے بانی پی ٹی آئی شدید مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں:عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسی مایوسی اور ڈپریشن کی وجہ سے الٹے سیدھے بیانات جاری کرواکے چیلوں کا لہو گرماتے پوری قوم جان چکی بشری بی بی سزا یافتہ کرپٹ خاتون اول ڈکلیئر ہوئی بشری بی بی نے خاتون اول کے عہدے کو ”کرپشن کی ٹھیکیدارخاتون“کے طور پر استعمال کیاسپہ سالار کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کےلئے بانی پی ٹی آئی نفرت اور جھوٹ کا پرچار کرتے قرآنی آیات کا بھی غلط حوالہ دے رہےسپہ سالار کی قیادت میں پاک فوج نے پانچ گنا بڑے دشمن پر تاریخی فتح حاصل کی ہےمذہبی ٹچ دینا بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے ڈیل اور این آر او جیسے الفاظ کو بطور ہتھیار استعمال کرنے والا شخص آج خود ڈیل کا متلاشی ہے۔