صوبہ بھر میں ٹماٹر،پیاز،دھنیا،پودینا،لیموں،لہسن،ادرک،مرچ،آلو سمیت دیگر سبزیاں سستی ہوگئیں
پچھلے سال کی نسبت لیموں کی قیمت 85روپے،ہری مرچ میں 10،ادرک 60،پودینا،دھنیا کے نرخ کم
آلو15روپے،پیاز75روپے،ٹماٹر 5روپے،دیسی لہسن75روپے،چائنہ لہسن55روپے،ادرک کے نرخ میں 25روپے کمی
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ میں بہتری،عید کے لئے زیادہ سبزیاں پہنچ گئیں
لاہور میں آلو،پیاز کے 30اضافی ٹرک،ٹماٹر کے 13،ادرک کے2،لہسن کے 6،ہری مرچ کے 7اورلیموں کے 3ٹرک پہنچ گئے
دال چنا،ماش،مسور،کالاچنا،بیسن اوردیگر دالوں کے نرخ میں بھی 30روپے تک کمی
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی 9ضروری سبزیوں کے کم نرخ برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اوردیگر انتظامیہ کو نرخ کی مانیٹرنگ کی ہدایت
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اشیاء خوردونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اظہار اطمینان
12.8K