2.6K
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے۔ 2 ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ریلوے نے 18 جون کو بھی کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا تھا۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 4 جولائی سے ہوگا۔
ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوےکو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔