یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس ہے۔
اب آپ اسے مفت استعمال کرتے ہیں یا پریمئم سبسکرائبر ہیں، یوٹیوب پر متعدد فیچرز آپ کو دستیاب ہیں۔
مگر اب یوٹیوب میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کو زیادہ پسند نہیں آئے گا، خاص طور پر یوٹیوب شارٹس دیکھنے والے افراد کو۔
یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یوٹیوب شارٹس میں ٹک ٹاک یا انسٹا گرام ریلز جیسی مختصر ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔
اس طرح کی ویڈیوز پورٹریٹ موڈ میں پوسٹ کی جاتی ہیں اور یہ فارمیٹ لینڈ اسکیپ کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوتا ہے کیونکہ ہم نے فون کو بائی ڈیفالٹ اسی طرح تھاما ہوا ہوتا ہے۔
مگر یوٹیوب کے نئے فیچر سے صارفین لینڈ اسکیپ موڈ میں بھی شارٹس ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق ابھی یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں محدود صارفین کو دستیاب ہے۔
البتہ صارفین اس فیچر کو ڈس ایبل کرسکیں گے جس کے لیے انہیں سیٹنگز میں Accessibility آپشن میں جانا ہوگا۔
جب یہ فیچر ان ایبل ہوگا تو جب بھی آپ کا فون روٹیٹ ہوگا، شارٹس ویڈیوز بھی لینڈ اسکیپ موڈ میں پلے ہوں گی۔
شارٹس ویڈیوز کو لینڈ اسکیپ موڈ میں دیکھنے کا تجربہ بہت زیادہ برا ثابت ہوگا کیونکہ فون اسکرین کے درمیان میں ویڈیو پلے ہوگی جبکہ دائیں اور بائیں بلینک اسپیس ہوگا۔
اسی طرح لینڈ اسکیپ موڈ میں تمام آپشنز دائیں جانب منتقل ہو جائیں گے۔