یمن کے قریب بحیرہ احمر میں بحری جہاز پر ڈرونز اور اسپیڈ سے حملے سے عملے کے دو افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لائبیریا کے وفد نے اقوام متحدہ کی ایک میٹنگ میں بتایا کہ لائبیریا کے پرچم بردار بحری جہاز ’ایٹرنٹی سی‘ پر ڈرون اور اسپیڈ بوٹ سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عملے کے 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ جون 2024 کے بعد پہلا واقعہ ہے جس میں بحیرہ احمر میں کسی تجارتی جہاز پر حملے میں عملے کی ہلاکت ہوئی۔ اس واقعے کے 2023 سے اب تک بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں میں ہلاک ہونے والے عملے کے افراد کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حوثیوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہاز ’میجک سیز‘ پر حملہ کرکے اسے غرق کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم حوثیوں کی جانب سے ’ایٹرنٹی سی‘ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔